بہن کے لاکھوں روپے کے قیمتی زیور چوری ہوگئے۔۔ سلمان خان کی بہن کے زیور گھر سے کس نے چرائے؟ انکشاف ہوگیا

ہماری ویب  |  May 18, 2023

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان اپنے بھائی کی کافی لاڈلی ہیں۔ کوئی بھی مصیبت کی گھڑی ہو، بڑے بھائی ان کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارپیتا خان کے لاکھوں کے زیورات ان کے گھر سے ہی چوری ہوگئے۔ اس معاملے پر بھی سلمان نے اپنی بہن کا خوب ساتھ نبھایا۔

میڈیا کے مطابق خالص سونے اور ہیرے جڑے زیورات گھر سے چوری ہوئے تو ارپیتا اور سلمان نے فوری طور پر پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔ واضح رہے کہ سلمان خان نے بہن کو شادی کے موقع پر کافی قیمتی زیورات بطور تحفہ دیے تھے۔

پولیس نے سلمان خان کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی ۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم ارپیتا خان کا گھریلو ملازم ہے۔ جس کا نام سندیپ ہیگڑے اور عمر ٣٠ برس ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More