اپنی فلموں کے سین کو حقیقت بنا ڈالا ۔۔ امیتابھ بچن سڑک پر مصیبت میں پھنسے تو عام شخص نے کیسے ان کی پریشانی ختم کی؟ تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  May 15, 2023

فلمیں، ڈرامے اپنے فارغ اوقات میں دیکھنے کے تو سب ہی شوقین ہوتے ہیں پر ہر آدمی جانتا ہے کہ جو سب کچھ ان فلموں ڈراموں میں عوام کو دیکھایا جاتا ہے وہ سچ نہیں ہوتا لیکن آج امیتابھ بچن نے فلموں کے مشہور سین کو حقیقت بنا ڈالا۔

جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ بھارت فلمی دنیا کی ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اپنے گھر سے فلم کی شوٹنگ کیلئے نکلے تو ممبئی کی ٹریفک میں پھنس گئے۔

کافی دیر کے بعد بھی ان کی کار کوراستہ نہ ملا تو امیتابھ بچن پریشان ہو گئے کیونکہ ان امیتابھ کا ریکارڈ ہے کہ وہ اپنے کام پر ہمیشہ وقت پر پہنچتے ہیں ، لیکن آج انہیں لیٹ ہونے کا ڈر تھا۔

پھر ایسے میں یہ فلموں کی طرح گاڑی سے اترے اور قریب کھڑے ایک بائیک والے سے لفٹ دینے کی درخواست کی تو دنیا میں کون ایسا شخص ہوگا جو بگ بی کو منع کرے۔ یوں یہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر سیٹ پر پہنچے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس موقعے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ۔

جناب میں آپکو جانتا نہیں، لیکن آپکا بہت شکریہ، آپ ہی کی وجہ سے میں کام کی جگہ پر وقت پر پہنچا۔بہرحال اب یہ تصویر انٹرنیٹ پر خوش وائرل ہو رہی ہے جس پر امیتابھ بچن کے مداح مختلف طرح کے دلچسپ دلچسپ تبصرے کر رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More