1 ماہ سے زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں ۔۔ مشہور اداکارہ شبیراں چنا انتقال کرگئیں

ہماری ویب  |  May 15, 2023

سندھ کی مشہور اداکارہ شبیراں چنا کراچی میں دورانِ علاج انتقال کرگئیں۔ تقریباً ایک ماہ قبل ان کا نوابشاہ میں ایکسڈنٹ ہوگیا تھا۔ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، اداکارہ سمیت 2 ساتھی اور ان کی بیٹیاں نادیہ چنا اور غنی چنا سمیت شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ بیٹیوں کی طبیعت بہتر ہے لیکن اداکارہ شبیراں کی بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد شبیراں چنا اور ان کی بیٹی نادیہ چنا کا علاج سرکاری خرچے پر کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اداکارہ انتقال کرگئیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More