میں اتنی بڑی تکلیف کا شکار ہو چکی ہوں ۔۔ صباء قمر پھیپھڑوں کے انفیکشن کا شکار ہوگئیں، اداکارہ نے کیا وجہ بتائی؟

ہماری ویب  |  May 09, 2023

اداکارہ صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام پر گذشتہ رات ایک سٹوری شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی تھیں، ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی تھی۔ اداکارہ نے لکھا کہ میں کافی دنوں سے پھیپھڑوں کے انفیکشن کا شکار ہوں۔ دوران شوٹنگ سموگ کے افیکٹ کی منظر کشی کرنے کے لیے سیٹ پر ڈیزل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈیزل کو بطور فیول استعمال کرنا بند کریں ۔ یہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ مجھ سے بہتر یہ کوئی نہیں جانتا کہ میں اسی وجہ سے کس تکلیف کا شکار ہو چکی ہوں۔

پھیپھڑوں کا انفیکشن :

ایک وائرس، بیکٹیریا یہاں تک کہ ایک فنگس سب پھیپھڑوں کے انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔ پھیپھڑوں کے انفیکشن کی سب سے عام اقسام میں سے نمونیا ہے۔ نمونیا، جو پھیپھڑوں میں چھوٹے ہوا کے تھیلوں کو متاثر کرتا ہے، عام طور پر متعدی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکن یہ وائرس کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ قریبی متاثرہ شخص کے چھینک یا کھانسی کے بعد، ایک شخص بیکٹیریا یا وائرس میں سانس لینے سے متاثر ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More