200 روپے میں زندگی گزارنا آسان نہیں تھا۔۔ اکشے کمار کی اتنی سادہ شادی ہوئی کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے، دلچسپ واقعہ

ہماری ویب  |  May 09, 2023

اداکار اکشے کمار نے اپنی زندگی میں ایسے کئی لمحات دیکھیے ہیں جو کہ انہیں اپنے تکلیف دہ ماضی میں لے جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بالی ووڈ کے مقبول اداکار اکشے کمار آج جس شہرت کی بلندیوں پر ہیں، ایک وقت تھا جب اکشے کے پاس کھانے کے بھی پیسے نہیں ہوا کرتے تھے۔

اپنے پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے اکشے کا کہنا تھا کہ جب میں نے کیرئر کی شروعات کی تو میرے پاس صرف 200 روپے تھے، لیکن آج جب میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں، تو میرے پاس سب کچھ ہے۔

لیکن والد کے انتقال کے بعد جب پوری زمہ داری ان پر اور والدہ پر آئی تو وہ اکشے کمار کے لیے ایسا تھا جس نے انہیں ایک ذمہ دار اور سمجھدار انسان بننے میں مدد کی۔

یہی وجہ ہے اکشے والدہ کے کافی قریب تھے کیونکہ والدہ بیٹے کی پرورش کر رہی تھیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جب 2001 میں ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کی شادی ہوئی تو شادی بہت ہی سادہ اور ہلکی پھلکی تھی یوں معلوم ہی نہیں ہو رہا تھا کہ یہ کسی اداکار کی شادی ہے۔

چھوٹے سے لان میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، ساتھ ہی نہ زیادہ کھانے کی ڈشز تھیں اور نہ ہی زیادہ نمود و نمائش تھی۔ محض 50 مہمانوں کی موجودگی میں دلہا اور دلہن نے شادی کے پھیرے لیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More