یاحبیبی مجھ کو شہزادہ مل گیا ۔۔ طلاق کے بعد راکھی ساونت کی چھوٹے قد والے عربی کے ساتھ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  May 08, 2023

زندگی کے اس لمبے سفر میں ہر کسی کو اچھے جیون ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ تو بالکل ایس طرح مشہور شخصیت راکھی ساونت کو ایک مرتبہ پھر سے ایک شخص پسند آ گیا ہے،جسے یہ بہت پسند بھی کر رہی ہیں۔

ان کی ایک ویڈیو اس وقت خوب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم یہ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ وہ دبئی میں ایک چھوٹے قد والے عربی کے ساتھ سیر و تفریح کر رہی ہیں۔ اور اسی دوران انہوں نے ایک مختصر سی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

جس میں وہ کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں یا اللہ، یا حبیبی یا حبیبی، مجھ کو حبیب مل گیا۔ یہی نہیں اس شخص کی تعریف میں کہتی ہیں کہ تو میرا شہزادہ ہے اور تو اور یہ بھی کہہ ڈالا کہ جیسے ہی دبئی آئی تو ان سے ملاقات ہوئی۔

اس کے علاوہ یہ جملے کہنے کے بعد اس چھوٹے قد والے عربی سےگزارش کی کہ وہ کیمرے پر ان کی تعریف کرے جس پر مذکورہ آدمی نے بھی بنا شرمائے، جھجکے عربی میں تعریفی کلمات ادا کرنا شروع کر دیے۔ اس کے بعد اسے راکھی ساونت یہاں سے لے گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال راکھی نے اسلام مذہب قبول کر کے عادل درانی نامی مسلمان لڑکے سے شادی کر لی مگر جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ تصاویر شیئر کیں تو جنگل کی آگ کی طرح یہ ہر طرف پھیل گئیں۔

اور پھر آہستہ آہستہ ان کے رشتے میں اچانک سے کڑواہٹ پیدا ہونے لگی، اس کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ عادل کے گھر والے راکھی کو قبول نہیں کر رہے۔ اسی طرح کے کئی اختلافات سامنے آئے اور آخرکار ان میں طلاق ہو گئی جس کے بعد راکھی ساونت دبئی روانہ ہو گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More