خواتین میری بڑی فین ہیں اور ۔۔ چاہت فتح علی خان کو اب تک کتنی بار شادی کی پیشکش ہوچکی ہے؟

ہماری ویب  |  May 04, 2023

اپنے منفرد انداز کی وجہ سے مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میرے مداحوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے اور بار بار شادی کی پیشکش ہورہی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا کہ اگر ٹوئٹر پر لائیو آجاؤں تو 70 فیصد مجھے دیکھنے والی خواتین ہوتی ہیں ،مداح خواتین کا تناسب مرد مداحوں سے زیادہ ہے۔6 سے 7 دفعہ خواتین براہ راست مجھے شادی کی آفر کرچکی ہیں۔

چاہت فتح علی خان کے نام سے مشہور گلوکار کا نام کاشف رانا ہے، اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ ان کے ایک تفریحی گانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

لندن میں رہنے والے چاہت فتح علی خان نصرت فتح علی خان کے مداح اور انہیں اپنا روحانی استاد مانتے ہیں، اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید اسکول میں ان کی کپتانی میں کھیلتے تھے۔

اب ان کا کہنا ہے کہ ان کے مداحوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے اور 6 سے 7 بار خواتین انہیں براہ راست شادی کی پیشکش کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More