انسان اکثر کام کے بوجھ کی وجہ سے خود کو مشینوں سے تشبیہ دینے لگتے ہیں کیونکہ شائد لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ مشینیں تھکتی نہیں ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سائنس کی ترقی کی وجہ سے دنیا میں چوتھا صنعتی انقلاب اب آنے ہی والا ہے بہت جلد ہی ایسی ذہین مشینیں تیار کر لی جائیں گی جو انسان کا ہر کام کریں گی بلکہ ایسی بہت سی مشینوں نے تو انسان کی جگہ لے ہی لی ہے۔
جو چیزیں پہلے محض ایک تصور قرار دی جاتی تھیں اب بہت تیزی سے حقیقت کا روپ دھارتی جا رہی ہیں۔ کئی ممالک میں روبوٹ اب بہت سے کام انجام دے رہے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ مشینوں کے کام کرنے کی وجہ سے بہت سے کام آسانی سے ہو جائیں گے اور کمپنیوں کا خرچ کم ہوگا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک روبوٹ مسلسل کام کرنے کی وجہ سے تھک کر گرگیا، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا جس کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔