یہ عام سا ننھا پودا جو بجلی کا بل کم کر دیتا ہے ۔۔ 5 ایسے بہترین پودے جن کو آپ گھر میں لگا کر فائدے حاصل کرسکتے ہیں

ہماری ویب  |  Apr 19, 2023

بلا شبہ درخت پودے انسانی زندگی کا اہم ترین حصہ ہوتے ہیں جو ماحول کو خوشگوار بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پودے ٹھنڈک بھی فراہم کرتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ان خاص اور انمول پودوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں کہ جنہیں اگر آپ اپنے گھر میں رکھیں گے تو ان کی وجہ سے بجلی کا بل کم آسکتا ہے۔

آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسے پودے ہیں جن کو رکھنے سے بجلی محفوظ کی جا سکتی ہے۔

اسنیک پلانٹ

یہ پودا آپ اپنے کمرے میں رکھ سکتے ہیں۔ اسنیک پلانٹ رات کے وقت آکسیجن خارج کرتا ہے جس سے کمرے کی فضا صاف رہتی ہے، اور اس کی ٹھنڈک سے کمرا گرم نہیں ہوتا۔

ایلو ویرا کا پودا

ایلو ویرا کے پودے کے کئی فائدے موجود ہیں مگر یہ پودا بجلی بچانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ انتہائی اہم خصوصیات کا حامل یہ پودا آب و ہوا کو صاف رکھتا ہے، اسے گھر میں کسی بھی جگہ رکھا جا سکتا ہے۔

آریکا پام ٹری

پام ٹری گھر میں رکھنےکے لیے بہترین پودا ہے جو کم روشنی میں بھی ہرا بھرا رہتا ہے۔ یہ ہوا کو صاف کرنے کے علاوہ اگر آپ اسے اپنے کمرے میں رکھیؐں تو یہ کمرے کا درجہ حرارت پانچ سیلسیس تک گھٹا سکتا ہے۔

بے بی ربڑ پلانٹ

جہاں اے سی کمرے کا درج حرارت کم کرنے کے لیے بجلی کا بے بہا استعمال کرتا ہے وہاں یہ ننھا پودا جو دکھنے میں بھی خوبصورت ہے ، بغیر جیب پر بوجھ بنے قدرتی طریقے سے اپنا کام کرتا رہتا ہے۔

فائکس ٹری

یہ خوبصورت پودا کمرے مٰں گرمی سے پیدا ہونے والی بدبو کو ختم کرتا ہے اور ہوا میں خوشبو کا باعث بنتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More