اگر آپ وائی فائی استعمال کرتے ہیں تو بہت ممکن ہے آپ کو سگنل کے مسائل کا سامنا ہو۔ آج ہم آپ کو اس مسئلے سے نمٹنے کا ایک سادہ سا طریقہ بتارہے ہیں جس میں کوئی خرچ بھی نہیں آئے گا۔
استعمال کا طریقہ
اس کے لئے آپ کو صرف ایلومینم فوائل چاہیے ہوگا۔ سب سے پہلے اپنے وائی فائی راؤٹر کے دونوں اینٹینا مختلف سمتوں کی جانب گھما دیں۔ ایک کو آگے اور دوسرے کو پیچھے کی جانب موڑ دیں۔
اب ایلومینم فوائل کے 2 حصے کریں اور انھیں کئی بار فولڈ کر کے ہاتھ سے ان کی کٹوری بنا لیں اور وائی فائی راؤٹر کے اینٹینا کے اوپر لگا کر دبادیں۔ راؤٹر آن کریں۔ اب آپ کے راؤٹر کے سگنلز زیادہ بہتر ہوجائیں گے کیونکہ ایلومینم فوائل سگنل کیچ کرنے میں مدد کرتا ہے۔