اگر آپ کے ناخنوں پر سفید نشان ہیں تو یہ بیماری ہوسکتی ہے ۔۔ ناخن آپ کی صحت کے بارے میں کہتے ہیں؟چند ضروری باتیں جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنا دیں گی

ہماری ویب  |  Apr 17, 2023

انسانی جسم کے مختلف اعضاء ہمارے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں۔ جیسا کہ ناخن سے انسانی صحت کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ناخن سے معلوم ہونے والی صحت سے متعلق آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے لیے جاننا بے حد ضروری ہے۔

ناخنوں کی رنگت سے جسم میں کسی ممکنہ بیماری کا اشارہ مل سکتا ہے۔ پھیپڑوں، جگر اور دل کے مسائل کا علم بھی ہوسکتا ہے۔ تو آئے جانتے ہیں کہ ناخن آپ کی صحت کے بارے میں کیا راز چھپائے ہوئے ہیں۔

سفید داغ والے ناخن

صحت مند ناخنوں کی رنگت گلابی ہوتی ہے۔تو اگر سفید رنگت والے ناخن نظر آنے لگیں تو ایسا کسی وجوہات کے باعث ہوسکتا ہے جیسا کہ چوٹ لگنے ، خون کی کمی، کسی غذائی جُز کی کمی، دل یا گردوں کے امراض کے باعث ناخنوں پر سفید داغ ابھر آتے ہیں۔

مکمل سفید ناخن

اگر ناخنوں کا بیشتر حصہ بہت زیادہ سفید ہو تو اسے جگر کے امراض جیسے ہیپاٹائٹس کا عندیہ ملتا ہے۔ہیپاٹائٹس کے ساتھ ساتھ ایسا یرقان کہ مریضوں میں بھی دیکھنے میں آتا ہے۔

زرد ناخن

اگر ناخن پیلے یا لال نظر آنے لگیں تو عموما یہ کسی فنگل انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ انفیکشن کی شدت جتنی زیادہ ہوگی تاخن کی اندرونی تہہ اتنی ہی سکڑ جائے گی۔ جبکہ ناخں پتلے اور کمزور ہوجائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More