اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کے بہت خوبصورت سجے سجائے گھر صرف اس وجہ سے بدنما لگنے لگتے ہیں کیونکہ ان کے گھرکی دیواریں سیلن زدہ ہو جاتی ہیں، اس سیلن کی وجہ سے دیواروں کا رنگ خراب ہو کر اکھڑ جاتا ہے، اور اندر کا پلاسٹر جھانکنے لگتا ہے، جس سے دیواریں بدنما لگتی ہیں اور گھر والے شرمندگی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ تو اس کا علاج کیا ہے ، کیا اس کا حل یہی ہے کہ ہر دوسرے مہینے رنگ و روغن کروایا جائے اور پھر وہ چند دن میں خراب ہوجائے۔
تو آج ہم اس کا بہت آسان حل لے کر آئے ہیں جس سے آپ کے دیواروں کا رنگ و روغن بھی برقرار رہے گا اور سیلن بھی نظر نہیں آئے گی۔
اس کے لئے آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ دیوار کی سیلن ختم کرنے کے لئے بازار میں ایک کیمیکل ملتا ہے اس کا پیکٹ لے آئیں اس سے تقریباً 16 اسکوائرفٹ کا ایریا کور ہو جاتا ہے ۔ اس کا آدھا پیکٹ 8 اسکوائر فٹ کے لئے کافی ہے۔ اس کیمیکل کا بڑا پیکٹ تقریباً 1000 روپے کا ہے چھوٹا پیکٹ 450 روپے تک کا ہے۔ تو آپ اپنی دیوار کے سیلن زدہ ایریے کا اندازہ کر لیں اور پھر اسی حساب سے اس کیمیکل کو استعمال کریں۔
طریقہ استعمال:
جس دیوار پر کیمیکل لگانا ہے اس کی دھول مٹی صاف کرلیں اس کے بعد ریگ مال سے اس حصے کورگڑ دیں تاکہ وہاں سے رنگ صاف ہوجائے۔ اس کے بعد کیمیکل کا پیکٹ کھولیں اس میں سے دو پیکٹ نکلیں گے ایک لکوئیڈ اور ایک پاؤڈر ۔ ان دونوں کو پہلے آدھا آدھا کسی تگاری یا برتن یا کسی چھوٹی بالٹی یا ٹب میں نکال کر مکس کرلیں ۔
اب کسی اسکریپر کی مدد سے اس کو دیوار کے ان حصون پر لگائیں جو سیم زدہ ہیں۔ اسی طرح پورے حصے کو کورکر دیں۔ اور سوکھنے دیں۔ یہ سوکھ کر دیوار سے بالکل سختی کے ساتھ چپک جاتا ہے اور سیلن کو اوپر دیوار پر آنے سے روک دیتا ہے۔ اس کو سوکھنے کے بعد رنگ و روغن کیا جائے گا تو وہ لمبے عرصے تک چلے گا۔