گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟ کھٹے میٹھے فالسے کے ایسے کمالات جو آپ کو تندرست ہونے کے ساتھ جوان بھی رکھیں

ہماری ویب  |  Apr 14, 2023

موسم گرما اپنے ساتھ سورج کی تپتی دھوپ لے کر آتا ہے ساتھ ہی یہ موسم آپ کے لیے بہترین پھلوں کے خزانے بھی ساتھ لاتا ہے۔

لیکن آج آپ کو ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں گرمی میں کھائے جانے والے کھٹے میٹھے پھل سے متعلق بتائیں گے جس کا فالسہ ہے۔

اس مزیدار پھل کو کھانے کے بے شمار فوائد ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔

ہیٹ اسٹروک سے بچائے

کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا خوف رہتا ہے ایسے میں یہ پھل گرمی کے خوف کو ختم کر سکتا ہے۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ آدھاکپ فالسہ ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان لیں پھراس میں کالانمک ایک چٹکی ڈالیں،کالی مرچ ایک چٹکی شامل کریں اورآدھاچمچ پساہوازیرہ شامل کریں اور پھر پی لیں۔ آپ خود کو ترو تازہ محسوس کریں گے۔

دل کو مضبوط بنائے

فالسہ ورم میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے جو اسے دل کی صحت کے لیے مفید پھل بناتا ہے۔ چٹکی بھر کالی مرچ اور نمک کو 50 ملی لیٹر فالسے کے شربت میں ملائیں اور پی لیں۔

کینسر کے خلاف مفید

یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط کرے

اس کھٹے میٹھے پھل میں کیلشیئم کی کافی مقدار پائی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے، صحت مند ہڈیاں عمر بڑھنے سے ہڈیوں کی کثافت کم ہونے کا خطرہ بھی کم کرتی ہیں۔

فالسے کے بیج قابض ہوتے ہیں اور سدہ پیدا کرتے ہیں۔ اس کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ بنا کر پینا جوڑوں کے درد میں بے حد مفید ہوتا ہے۔

فالسے کا شربت فشار خون کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے۔ فالسے کی جڑ کی چھال بیس گرام رات کو بھگو کر صبح اس کا پانی پینے سے سوزاک ، سینے کی جلن اورپیشاب کی سوزش دور ہوتی ہے۔ فالسے کا متواتر استعمال خون اور صفراکی تیزی کو دفع کرتا ہے۔ فالسے کے پتے، بیج اور رس، ان میں کسی ایک کو پانی میں رگڑ کر پینے سے مثانے کی گرمی دور ہوتی ہے جن میں خون کی کمی ہو وہ فالسہ استعما ل کریں کیونکہ فالسہ نیا اور تازہ خون کافی مقدار میں پیدا کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More