خربوزے کے چھلکے کا فائدہ جانتے ہیں؟ رمضان میں زیادہ کھائے جانے پھل خربوزے کے چھلکے کے ایسے فائدے جنہیں جان کر آپ آئندہ انہیں ضائع نہیں کریں گے

ہماری ویب  |  Apr 11, 2023

جس طرح اللہ پاک نے مختلف پھلوں میں فائدے پیدا کیے ہیں بالکل اسی طرح خربوزہ بھی بے شمار فائدے کا حامل پھل ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو خربوزے کی افادیت سے متعلق بتائیں گے کہ اس کو کھانے سے انسان کو کیا فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی خربوزے کے چھلکا جنہیں ہم لوگ اکثر پھینک دیتے ہیں اس کا ایک اچھا فائدہ بھی بتائیں گے۔

خربوزے میں گلوکوز، پوٹاشیم، تانبا، وٹامن اے، بی شامل ہوتے ہیں۔ اس کو کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے اور جسم سے فاسد مادے خارج ہو جاتے ہیں۔ خربوزہ یرقان، پتھری جیسے امراض میں بھی کارآمد شے ہے۔ خربوزے کا چھلکا، بیج سب کارآمد ہیں۔

یہ پتھری کو بھی توڑتا ہے۔ خالی پیٹ خربوزہ نہ کھائیں۔ دو کھانوں کے بیچ میں خربوزہ کھانا چاہیے۔ خربوزے میں پانی کی مقدار خاصی ہوتی ہے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ خربوزے کھانے کے بعد پانی بالکل نہیں پینا چاہئے اس سے جسم پر اچھے اثرات نہیں ہوتے بلکہ ہیضہ ہو جاتا ہے۔

قدرتی طور پر گرمی میں جسم کو خشکی سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن ڈی صحت کیلئے مفید ہے۔ جسم کے پٹھوں اور رگوں کو توانائی دیتا ہے۔ گرمی کی شدت سے بچاتا ہے۔ گرمی میں اسے ضرور کھائیں۔ تاکہ جسم کو بھرپور توانائی ہے۔ گردے کی پتھری کیلئے کسی لائق طبیب کی نگرانی میں لینا چاہیے۔

خربوزے کا چھلکے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟

خربوزے کے چھلکوں سے چہرے کا براہ راست مساج بھی کیا جا سکتا ہے، اس کا گودا چہرے پر لگانے سے رنگ نکھر آتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More