کیا آپ نے روتے ہوئے پودوں کی آواز سنی ہے؟ سائنسدانوں کا اہم انکشاف

ہماری ویب  |  Apr 11, 2023

جس طرح ہمیں تکلیف کے وقت درد ہوتا ہے ٹھیک اسی طرح پودوں اور درختوں کو بھی ہوتا ہے۔ البتہ مختلف فریکوئینسی ہونے کی وجہ سے ہم ان کی آواز کانوں سے نہیں ہوسکتے۔ حال ہی میں نیویارک پوسٹ کی رپورٹ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ جن پودوں کو بہت دیر تک پانی نہ ملا ہو وہ ایک گھنٹے میں 35 آوازیں نکالتے ہیں جبکہ ایسے پودے جن کو ہانی کی کمی نہ ہو وہ پرسکون حالت میں ہوتے ہیں اور گھنٹے بھر میں صرف ایک ہی آواز نکالتے ہیں۔

پودوں سے نکلنے والی آوازیں چونکہ الٹراسونک ہوتی ہیں اس لئے عام کانوں سے سننا ممکن نہیں لیکن بہت ممکن ہے کہ پرندوں اور جانوروں کو پودوں کی آوازیں سنائی دیتی ہوں۔

تل ابیب یونیورسٹی میں پودوں کو بغیر پانی دیے اور کاٹنے کے دوران مختلف آلات کی مدد سے آوازیں ریکارڈ کی گئیں۔ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پودوں سے پوپ کارن بننے یا ٹائپنگ کرنے جیسی آوازیں آتی ہیں۔ ان آوازوں کا مقصد یہی ہوتا کہ انھیں نقصان پہنچانے والے رک جائیں۔ جبکہ کچھ ماہرین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پودے یہ آوازیں دباؤ کی وجہ سے نکالتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More