مائرہ خان اور شمعون عباسی کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ جس سے شائد آپ بھی ناواقف ہونگے

ہماری ویب  |  Apr 10, 2023

معروف اداکارہ مائرہ خان نے اداکار شمعون عباسی کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا انکشاف کرتے ہوئے دونوں کے درمیان قائم اہم رشتے سے بھی پردہ اٹھادیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مائرہ خان نے ناصرف اپنے آنے والے پروجیکٹ بلکہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

مائرہ خان نے بتایا کہ اتفاق کی بات ہے کہ میرے کئی پروجیکٹس میں شمعون عباسی کے ساتھ کاسٹ کیا گیا، شائد ہماری کیمسٹری اچھی ہے جس کی وجہ سے ہمیں کاسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔

فلم قابیل اور دادل میں اہم کردار ادا کرنےوالی مائرہ خان نے بتایا کہ میں نے سسرال میں مقام بنانے کیلئے بہت محنت کی، میرے شوہر ہمیشہ مجھ سے پہلے دنیا سے جانے کی بات کرتے تھے اور وہ مجھے چھوڑ گئے۔

انہوں نے اداکار شمعون عباسی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شمعون عباسی ہمارے خاندان کا حصہ اور بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں  جب بھی کسی مشکل میں ہوتی ہوں تو سب سے پہلی کال ان کو ہی کرتی ہوں اور وہ وقت پر فوراً حاضر ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More