مشہور سینئر اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے

ہماری ویب  |  Apr 09, 2023

پاکستان کے مشہور سینئر اداکار طارق جمیل پراجہ جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔

طارق جمیل پراچہ ایک مشہور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین پروڈیوسر بھی تھے۔

طارق جمیل نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانے جاتے تھے، انہوں نے پہلا ڈرامہ 'آنچ' بنایا جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔

اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا اور خوب نام کمایا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔

سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر پر شوبز کے دیگر اداکاروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More