ارواح عالم میں کیا ہوتا ہے، بیماری کی وجہ سے موت کے منہ میں جانے والے مریض نے کیا دیکھا؟ سائنس کا انکشاف

ہماری ویب  |  Apr 08, 2023

انسان ہر بار سوچتا ہے کہ موت کے بعد کیا ہوگا، کون کہاں جائے گا؟ موت کے اگلے ہی لمحے ہم کہاں ہوں گے، کس طرح ہماری روح نکلے گی؟

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

برطانوی اخبار ایکسپریس یو کے کی جانب سے ایک آرٹیکل پبلش کیا گیا تھا جس میں ایک ایسے ہی شخص کا انٹرویو لیا گیا تھا جو کہ نیم موت کا شکار ہو گیا تھا۔

برطانوی شہری ڈیرن کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ مرنے کے بعد کے منظرکو دیکھ کر آیا ہے، ڈیرن نے بتایا کہ چونکہ دماغی سیلز کے متاثر ہونے سے وہ نیم موت کا شکار ہو گیا تھا اور دل نے بھی دھڑکنا چھوڑ دیا تھا ساتھ ہی 10 سے 15 منٹ کے درمیان ہارٹ بیٹ بھی بند ہو گئی تھی۔

ایسے میں اس کے سامنے ایک ایسا منظر دکھائی دیا جو ناقابل یقین تھا، ڈیرن کو اسی دوران اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 گھنٹے ان کا علاج کیا گیا، وہ بتاتے ہیں کہ ایک ایسی روشنی کو سورج سے بھی زیادہ تیز تھی لیکن وہ میری آنکھوں کے لیے تکلیف دہ نہ تھی، نظر آئی، اس کی روشنی ہر جگہ جا رہی تھی۔

وہ روشنی جیسے ہی میرے قریب آئی تو مجھے مزید لوگوں کی پرچھائیاں نظر آنا شروع ہوئی، جو کہ اس روشنی کے درمیان میں موجود تھے۔ ڈیرن نے بتایا کہ روشنی میں کھڑے شخص کے جسم، قد، پاؤں کو بتا سکتا ہوں، کہ وہ کس طرح کے تھے۔

دوسری جانب امریکی میڈیکل اسکول کی ڈاکٹر سام پرنیا کا کہنا تھا کہ بہت سے مریض آخری وقت میں اپنے آپ کو دنیا سے الگ ہوتا محسوس کرتے ہیں، اور وہ اس بات کا اظہار آخری وقت میں کر بھی رہے ہوتے ہیں، جبکہ دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ ڈاکٹرز اور نرس ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More