انسان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ وہ جانور جو کل ہونے والے واقعات سے خبردار کرتے ہیں، دلچسپ تحقیق

ہماری ویب  |  Apr 08, 2023

دنیا میں ایسے کئی جانور ہیں جو کہ کل کیا ہوگا آپ کو اشارے کے ذریعے بتا سکتے ہیں، لیکن ظاہر ہے کئی بار انسان خود بھی توجہ نہیں دے پاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جانور انسان کے رہتے رہتے نہ صرف ان سے لگاؤ رکھ لیتے ہیں، بلکہ ان کے ساتھ جذبات اور احساسات کے رشتے بھی بندھ جاتے ہیں، کچھ تو مالک کی جان بچانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

گائے بھی ایک ایسی ہی عام جانور ہے جو کہ کئی گھروں میں موجود ہوتی ہے، لیکن جانور ایک ایسی ہی تباہی کے بارے میں خبردار کر دیتی ہے جو کہ کل آںے والی ہوتی ہے۔

ReliefWeb نامی ویب سائٹ کے مطابق زلزلہ آںے سے ایک دن پہلے گائے خاموش ہو جاتی ہے، جس طرح عام دنوں میں متحرک ہوتی ہے، غیر فعال ہو جاتی ہے، دراصل وہ آنے والی تباہی کو محسوس کر رہی ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کھانا پینا بھی کم کر دیتی ہے۔

جب کبھی سمندری طوفان آتا ہے تو چرند پرند اچانک غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے Forbes نے بتایا کہ چرند پرند اس مقام کو چھوڑ دیتے ہیں، جہاں تباہی آنے والی ہو۔

چرند پرند طوفان کی مخصوص آواز کو محسوس کر سکتے ہیں، جو کہ انسان نہیں سن سکتا۔ یا تو پرندے کسی محفوظ مقام پر ڈیرہ ڈال لیتے ہیں یا پھرکسی دوسرے علاقے میں بسیراہ ڈال لیتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کئی بار اچانک چرند پرند کی تعداد میں یکدم اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اگرچہ کتا پالتو جانور ہے تاہم وہ انسان کی موت کی پیشن گوئی نہیں کر سکتا ہے، تاہم کتے کے پاس یہ صلاحیت ضرور ہے کہ وہ موت کی وجہ بننے والے حادثات کی پیشن گوئی کر سکتا ہے۔ جیسے کہ کوئی گیس لیکج ہو یا پھر قدرتی آفات ہو، کتے انسان یا مالک کی جان بچانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

HelloCare نامی ویب سائٹ کی جانب سے ایک ایسا ہی آرٹیکل پبلش کیا گیا تھا جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ اگرچہ سائنس نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے کہ موت کی خوشبو موت کا اشارہ کرتی ہے، تاہم بلیوں کو انسان کی موت کی ایک ایسی ہی بو آنا شروع ہو جاتی ہے جو کہ صرف وہی محسوس کر سکتی ہیں۔

جب کبھی ایسا ہوتا ہے تو بلیوں کا ردعمل بھی غیر معمولی ہو جاتا ہے یا پھر وہ اس مریض کے پاس زیادہ بیٹھنا شروع کردیتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More