ایک لڑکی سے شادی کرنے کے لئے مذہب بدل لیا۔۔ ویوین ڈیسینا کے تراویح کی تصویر لگانے پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی! تنقید کرنے لگے

ہماری ویب  |  Apr 07, 2023

“آج نماز تراویح پڑھ کر بہت سکون مل رہا ہے۔ اللہ آپ سب کی دعائیں قبول فرمائے“

یہ کہنا ہے اسلام قبول کرنے والے خوش نصیب اداکار ویوین ڈیسینا کا جو ماہِ رمضان میں شیخ زید مسجد میں نماز تراویح ادا کررہے تھے۔ ویوین نے مسجد میں تراویح کی خوبصورت بھی شئیر کی جس پر بھارتیوں کو آگ ہی لگ گئی اور بری طرح ویوین کی ٹرولنگ شروع ہوگئی۔

بھارت کے نفرت سے بھرے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اور یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ ویوین نے صرف مسلمان لڑکی سے شادی کرنے اور شہرت حاصل کرنے کے لئے مذہب تبدیل کیا ہے۔

لبتہ ویوین نے ان تمام باتوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی زندگی میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی وہ پہلے عیسائی تھے اور تب بھی ایک خدا کے ماننے والے تھے البتہ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی زندگی بہت زیادہ پرسکون ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ویوین نے انکشاف کیا کہ انھوں نے 4 سال پہلے مسلمان مصری خاتون سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More