اچھا ہوگا آپ پہلے نماز پڑھنا سیکھ لیں کیونکہ ایسی نماز ۔۔ راکھی ساونت کی نامناسب کپڑوں میں نماز پڑھنے کی ویڈیو پر صارفین بھڑک گئے

ہماری ویب  |  Apr 06, 2023

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اکثر نماز پڑھنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں مگر اس مرتبہ وہ نماز پڑھنے کی ویڈیو میں صارفین کی تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں اور وجہ بنا ان کا نامناسب لباس۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو راکھی ساونت کی نماز سے متعلق بتائیں گے۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں نماز پڑھنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی جو جس میں انہیں یوگا کارپٹ پر نماز ادا کرتے دیکھا گیا۔

نماز میں وہ اپنے لباس کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں آئیں کیونکہ ان کے ٹخنے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین راکھی ساونت کو درست لباس میں نماز پڑھنے کے صحیح طریقے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو یوں نماز ادا کرنے سے پہلے اسلام کے بارے میں چند بنیادی معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے جن میں نماز کی ادائیگی کا صحیح طریقہ بھی شامل ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ نماز نہیں ہے، ایسی نماز اللہ کے پاس نہیں جاتی، اچھا ہوگا پہلے آپ نماز پڑھنا سیکھ لیں۔

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ اتنی کم لمبائی والی پتلون میں نماز نہیں ہوتی، کیوں بار بار مزاق اڑاتی ہو۔

خیال رہے راکھی ساونت نے اسی سال اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More