پھلوں کی دنیا میں کھجور کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ ویسے تو ہر پھل غذائیت سے بھرپور اور لذیذ ہوتا ہے مگر کھجور جو کہ ہمارے نبی پاک ﷺ کو پسند تھی یہی وجہ ہے کہ مسلم ممالک میں اس کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے۔ انگریز بھی کھجور بہت شوق سے کھانے لگے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو اسی حوالے سے بتانے جارہے ہیں۔
کھجور کے فوائد:
کھجورایک پھل ہے جو نہایت شیریں ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا پھل ہے جسے بچّے، بوڑھے ، جوان غرض ہر کوئی با آسانی اسے کھا سکتا ہے کھجور ایک مقوی پھل ہے۔ دوسرے پھلوں کی نسبت یہ جسم کو زیادہ طاقت و توانائی پہنچاتا ہے۔
کئی مغربی ممالک انگریز لوگ بھی کھجور کھاتے ہیں جس کی یہاں پانچ خاص وجوہات ہیں۔
غذائیت:
کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، میگنیز، کاپر، وٹامن بی6، پروٹین، اور آئرن شامل ہوتا ہے۔
فوائد:
کینسر کا مقابلہ کرے
انگریز اس کا استعمال اس لیے بھی کرتے ہیں کیونکہ کھجور کھانے سے کینسر کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو افراد کھجور کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں ان کے معدے میں فائدہ مند بیکٹیریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس کے باعث آنتوں کے کینسر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
ذہنی تناؤ میں کمی
کھججور کا استعمال کرنے سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے۔ کھجوروں میں وٹامن بی6 کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں ایسے کیمیکلز کی مقدار بڑھاتا ہے جو ذہنی صحت کو معاون بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آنکھوں کو تیز کرے
عمر بڑھنے کی وجہ سے آنکھوں کے امراض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، جب کہ کھجور میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو ان خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہڈیاں مضبوط کرے
کھجوروں میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو میٹابولائز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کھجور سے متعلق یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انگریز کھجوروں کے ذائقے اور اس کے فوائد سے اتنے متاثر ہیں کہ وہ اب اسے بطور دوا کے بھی استعمال کرتے ہیں۔