ہماری ویب | Apr 05, 2023
کرینہ کپور نواب خاندان کی بہو اور کروڑوں کی جائیداد کی مالکن ہیں جن کے پاس ایک نہیں بلکہ کئی مہنگی گاڑیاں ہیں اور یہ ہمیشہ سے ہی اپنی گاڑیوں میں گھومتی نظر آئی ہیں لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ اپنی ذاتی گاڑی کو چھوڑ کر ایک ٹیکسی میں بیٹھ کر سفر کر رہی ہیں۔
ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے اور سب ہی اس کو پسند بھی کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کرینہ کا یہ ہمدردانہ انداز بہت زیادہ عوامی ہے اور ایسا ہر اداکار یا بڑے لوگوں کو کرنا چاہیے تاکہ ٹیکسی ڈرائیور یا معمولی تنخواہ پر کام کرنے والے لوگوں کو بھی کچھ پیسے کی کمائی مل سکے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More