رمضان کے مہینے میں افطار میں اکثر شربت میں تخم ملنگا کا استعمال لازمی کیاجاتا ہے جس کے اندر صحت کے خزانے پوشیدہ ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو تخم ملنگا کی افادیت سے متعلق اہم معلومات فراہم کریں گے۔
تخم ملنگا کے بیج چھوٹے تو ضرور ہوتے ہیں مگر یہ مختلف نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، اس لیے انہیں پرانے زمانے سے صحت کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
تخم ملنگا کے بیجوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، اس سے کھانوں کا ذائقہ بڑھایا جا سکتا ہے، جب کہ تخم ملنگا کو پانی میں شامل کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔
وزن میں کمی
ایک چمچ تخمِ بالنگا رات بھر پانی میں رکھیں اور صبح نکال کر ایک گھنٹہ یوں ہی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ڈیڑھ گلاس پانی میں ایک چمچ شہد(Honey) اور ڈیڑھ چمچ لیموں کا رس ملا کر کے اِسےگرینڈ کر لیں اور نہار منہ اس کا استعمال کریں۔
سوزش میں کمی
کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تخم ملنگا کے استعمال سے جسمانی سوزش سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے کیوں کہ اس میں کیفک ایسڈ نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جِلد اور بالوں کی صحت میں بہتری
تخم ملنگا کو ایک قدرت ڈی ٹاکس سمجھا جاتا ہے جو جسم سے مضر صحت ذرات کو خارج کر کے جِلد کی صحت میں بہتری لاتا ہے۔
قبض سے چھٹکارا
قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایسی غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جو فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں، تخم ملنگا چوں کہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے اسے قبض کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔