چند ماہ کے بچے سے کون ظالم روزہ رکھواتا ہے ۔۔ بیٹے کو 1 گھنٹے کا روزہ رکھوانے پر معاذ صفدر کے خلاف سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

ہماری ویب  |  Mar 30, 2023

ٹک ٹاکر معاذ صفدر اپنے بیٹے کے ساتھ اکثر وی لاگز بناتے رہتے ہیں۔ لاکھوں لوگ ان کی ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں لائک اور شیئر بھی کرتے ہیں۔ یہ سوشل میڈیا صارفین ہی ہیں جن کی بدولت ٹک ٹاکرز ڈھیروں پیسے کما کر ملکوں ملکوں گھوم گھوم کر آتے ہیں اور برانڈڈ گاڑیاں خرید لیتے ہیں۔ بہرحال اس وقت سوشل میڈیا پر معاذ صفدر کو کچھ صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اپنے وی لاگ میں معاذ نے بتایا کہ میرے بیٹے باسل نے 1گھنٹے کا روزہ رکھا، اس سے اب برداشت نہیں ہو رہا ۔۔۔ یہ جملا اور ویڈیو کا thumbnail image سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ لوگ ان کا خؤب مذاق اُڑا رہے ہیں کہ یہ کون سا طریقہ ہے روزے کا مذاق اڑانے کا؟ اور وہ لوگ جو ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں ان کو بھی سلام ہے ۔۔

ان کے اسی وی لاگ پر جہاں تنقید ہوئی وہیں ان کا نعت پڑھنا فینز کو خوب پسند آیا۔ لوگوں نے تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کی نعت بہت خوبصورت ہے اور دعائیں بھی دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More