میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میری ماں ۔۔ اداکارہ صبا فیصل جب عمرے پر گئیں تو ان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا کہ وہ خود حیرت زدہ ہو گئیں؟

ہماری ویب  |  Mar 29, 2023

اداکارہ صبا فیصل رمضان ٹرانسمیشن کی مہمان بن کر آئیں اور نجی ٹی وی پر اپنے عمرے کے دوران ہونے والے ایک حیرت زدہ واقعے کے بارے میں لوگوں کو بتایا کہ جب میں طوافِ کعبہ کر رہی تھی تو اچانک ایسا ہوا کا جھونکا آیا ایسی خوشبو آئی جیسی میری ماں کے پاس سے آتی تھی۔

میں حیران رہ گئی اور آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اس کے بعد میں نے اپنی والدہ کے لیے عمرہ ادا کیا اور اللہ سے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔ والدین زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اگر یہ نہ ہوں تو ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم کس جگہ موجود ہیں۔

شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کے بچوں سے محبت حد سے زیادہ ہوتی ہے کبھی آپ ان کو وقت نہیں دے پاتے تو کبھی وہ آپ کو، میری آنکھوں میں آنسو آگئے جب میرے نواسے نے کہا کہ میری تو نانو ہی نہیں ہیں جیسے میں ان کی زندگی کا حصہ ہی نہیں ہوں کیونکہ میں کراچی میں رہتی ہوں کام کرتی ہوں اور وہ سب لوگ میری فیملی لاہور میں رہتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More