مجھے سب نے چھوڑ دیا، تیرے پاس آنے کا وقت ہے کیونکہ ۔۔ راکھی ساونت کی طارق جمیل کا بیان سننے کی ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Mar 29, 2023

بھارتی اداکارہ فاطمہ عادل خان نے رمضان میں روزوں کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کیلئے علمائے دین کے پیغامات سننا بھی شروع کردیے، مولانا طارق جمیل کا بیان سننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسلام قبول کرکے راکھی ساونت سے فاطمہ عادل خان بننے والی اداکارہ کا یہ پہلا رمضان ہے۔ اس رمضانُ المبارک کی آمد پر جہاں راکھی بہت خوش ہیں وہیں اکیلے ہونے کی وجہ سے پریشان بھی ہیں۔

چند روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں لکھا "یاﷲ یہ میرا پہلے رمضان ہیں میری مدد فرما، میں نہیں جانتی روزے کیسے رکھے جاتے ہیں؟ میں اکیلی رہوں گی، تو میری مدد فرما۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ 4 بجے میں نے سحری کرکے روزہ رکھا اور مجھے بالکل بھوک نہیں لگ رہی میں نے نماز پڑھی مجھے اتنا سکون مل رہا میں بتا نہیں سکتی بس اللہ میری عبادت کو قبول فرما۔"

اسی سلسلے میں انہوں نے ایک نئی ریل شیئر کی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کے بیان سے لیے گئے جملے سنے جا سکتے ہیں۔اس بیان میں مولانا طارق جمیل اللہ تعالی کی بڑائی اور معاف کر دینے کی صفت بیان کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو کہتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ "دیکھ مجھے سب نے چھوڑ دیا ہے،تیرے پاس آنے کا وقت ہے میں نے تیرے بندوں سے سناہے ،کہ تو بڑا غفور الرحیم ہے۔"

راکھی ساونت کی شارٹ ویڈیوچند ہی گھنٹوں میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین پسند کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More