رمضان پروگرام کے دوران خاتون کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ اچانک پانی میں گر گئی؟ ویڈیو دیکھئے

ہماری ویب  |  Mar 28, 2023

رمضان المبارک کے مہینے میں مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن جاری ہیں جہاں سے مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو رمضان پروگرام سے نئی وائرل ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک خاتون کو چکر آگئے اور وہ پروگرام سیٹ پر بنے فوارے میں پانی میں گر پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمضان پروگرام میں کام کرنے والی خاتون رضاکاراچانک پانی میں گرجاتی ہیں ، ان کا آدھی پیر پانی میں ہوتا ہے جس کے بعد پروگرام کی میزبان رابعہ انعم انہیں اٹھاتی ہیں۔

رابعہ خاتون رضاکار سے پوچھتی ہیں کہ آپ وہاں اتنے کونے میں کیوں کھڑی تھیں تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے چکر آگئے تھے۔ رابعہ انعم خاتون رضاکار سے کہتی ہیں کہ بچوں کے سیگمنٹ میں کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے نہ کسی چیز کی ضرورت درکار ہے۔

بعد ازاں رابعہ خاتون کو واپس آرام کے لیے بھیج دیتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More