بالی ووڈ فنکار بھی عمران خان کے مداح ۔۔ کپتان کو بچانے کیلئے کون کون زمان پارک پہنچا؟ سوشل میڈیا پر وائرل میمز

ہماری ویب  |  Mar 15, 2023

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں اور کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان کپتان کی حفاظت کیلئے پوری طرح مستعد ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی ٹیم خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عمران خان کو گرفتار کرنے گزشتہ روز لاہور پہنچی تھی۔

اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور 29 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عدالتی حکم پر گرفتاری ہوگی تاہم پولیس کی اضافی نفری درکار ہے۔

لاہور میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جاری جھڑپوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی صارفین متحرک ہیں، بعض سوشل میڈیا صارفین نے تو بھارتی فنکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے علاوہ دپیکا پڈکون کی تصاویر ایڈیٹ کرکے لگادی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے خانز بھی کپتان کے دفاع کیلئے موجود ہیں اور دپیکا پڈوکون بھی کپتان کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More