اپنی بیوی کے ہی کپڑے پہن کر آگئے ۔۔ علی ظفر نے بیگم کا عورتوں والا لباس کیوں پہنا؟ سوشل میڈیا پر مداحوں کی تنیقد

ہماری ویب  |  Mar 14, 2023

علی ظفر کی ایک ویڈیو کچھ دنوں سے انسٹاگرام پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر اپنی بیوی کی قمیض پہن کر ایوارڈ شو میں آگئے ہیں۔

علی ظفر سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لئے منعقدہ یہ تقریب جو اگلے روز نشر ہونے والی ہے جس میں، میں پرفارم کرنے والا ہوں اور اُن خواتین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہوں جنہوں نے اپنی پرواہ کئے بغیر اپنی زندگی اپنے اہل خانہ کے لئے وقف کردی، ان میں میری والدہ اور اہلیہ بھی شامل ہیں۔ میں نے اپنی اہلیہ سے اظہار محبت کرنے کے لئے اس کے کپڑے پہنے ہیں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ یہ ایک جاپانی ڈیزائنر کے تیار کردہ کپڑے ہیں۔ یہ لباس اپنی بیوی کی فرمائش پر ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پہنا جنہوں نے کسی نہ کسی مشن پر کام کیا اور دوسرے لوگوں کی زندگیاں آسان بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More