گلاب کے پھول والدہ کی قبر پر ڈالے مگر ۔۔ مسلمان ہونے کے باوجود راکھی ساونت نے والدہ کی قبر کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Mar 11, 2023

ان دنوں بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ راکھی ساونت سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

راکھی ساونت رواں سال مسلمان نوجوان عادل کے ساتھ شادی، والدہ کے انتقال اور اسلام قبول کرنے تک کافی چرچہ میں رہی ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ بگ باس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی راکھی ساونت اپنی زندگی میں ہونے والے نشیب و فراز کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر رہی تھیں۔

تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے، کیونکہ راکھی اپنی والدہ سے ملنے قبرستان گئی تھیں۔

قبرستان پہنچ کر راکھی نے نہ صرف اپنی والدہ کی قبر جو صاف کیا بلکہ ان پر پھول بھی چڑھائے اور پانی بھی ڈالا۔

لیکن دوسری جانب اسلام قبول کرنے والی راکھی ساونت نے والدہ کی قبر کو بھی چومنا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر کی ہے۔ قبر پر راکھی کے لبوں پر صرف ماں، ماں کے لفظ تھے، تو دوسری جانب والدہ کی قبر پر دیے بھی جلائے ساتھ ہی ساتھ اداکارہ نے ہندو طور طریقے کے مطابق قبر کو چومنا بھی۔

ساتھ ہی کہا کہ پرمیشور مجھے شکتی دے کہ میں ایک کینسر اسپتال بنا سکوں۔ راکھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More