آخری وقت مُلک میں رہنا چاہتے تھے مگر ۔۔ قوی خان کا جنازہ اور تدفین پاکستان میں کیوں نہیں کی گئی؟

ہماری ویب  |  Mar 07, 2023

مشہور اداکار قوی خان کا انتقال پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ قوی خان جیسے لیجنڈری اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو ہر قسم کے کرداروں کو بڑی لچک کے ساتھ ماہرانہ انداز میں کر دکھاتے ہیں۔ انہوں نے ایک عام انسان سے لے کر ایک کامیڈین، خواجہ سراہ، کمزور والد غرضیکہ زندگی کے ہر کردار کو بخوبی کرکے دکھایا ہے۔ ان کا انتقال کینیڈا میں ایک روز قبل ہوا۔

قوی خان کی نمازِ جنازہ اور تدفین پاکستان میں نہ ہوسکی بلکہ ان کے بچوں نے کینیڈا میں ہی کروائی۔ ان کے بیٹے عدنان قوی نے بتایا کہ والد 5 ماہ سے میرے پاس کینیڈا میں ہی تھے، وہ بیمار تھے مگر انہوں نے کبھی امید نہیں چھوڑی، قوی خان کو پاکستان سے بہت محبت تھی۔ وہ پاکستان میں ہی آخری وقت گزارنا چاہتے تھے اور وہیں تدفین کی خواہش تھی مگر حالات کے مطابق پوری نہ ہوسکی۔

اداکار شاہد، محمود اختر سمیت قوی خان کے عزیز و اقارب اور پاکستانی برادری کی بڑی تعداد نے سینیئر اداکار قوی خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ان کو برامپٹن شہر کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More