دل کا دورہ اتنا شدید تھا کہ 95 فیصد دل بند ہو گیا ۔۔ خوبصورت اداکارہ سشمیتا سین ہارٹ اٹیک کے بعد کیسے زندہ بچیں؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں

ہماری ویب  |  Mar 06, 2023

میرے دل کی شریان 95 فیصد بند ہو گئی تھی۔ یہ الفاظ ہیں موت کو قریب سے دیکھنے والی اداکارہ سشمیتا سین کے۔ جنہیں حال ہی میں دل کا دورہ پڑا تھا۔ پر اب انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی بیماری کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ بات کرتے کرتے رو گئی تھیں۔

جی ہاں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے سشمیتا کا کہنا تھا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جم جانا چھوڑ دیں گے کہ دیکھا سشمیتا سین جم جاتی تھی پر اس کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

لیکن یہ تاثرغلط ہے کیونکہ مجھے جم جانے سے بہت فائدہ ہوا اور اسی وجہ سے دل کے دورے سے زندہ بچی ہوں، مجھے بہت شدیدی دل کا دورہ پڑا تھا لیکن میرے ایکٹو لائیو اسٹائل کی وجہ سے میں بچ گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری انجیو پلاسٹی سے پہلے 95 فیصد شریان بند تھیں یہی نہیں انہوں نے خواتین کو خاص پیغام دیا کہ یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ دل کا دورہ صرف مرد حضرات کو ہی پڑ سکتا ہے، اس سے خواتین بھی متاثر ہو سکتی ہیں، نوجوانوں کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے لہذٰا اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ 2 مارچ کو بھارتی اداکارہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں دہلی کے مقامی اسپتال میں علاج کی ٖغرض سے منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More