اذان کا مطلب ہے اللہ سب سے بڑا ہے ۔ اذان کو خاموش کرنے والے گلوکار کی ٹانگ ہی ٹوٹ گئی، اذان کو سن کر کیسا لگا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 04, 2023

مشہور اداکار ویسے تو سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں، جو کہ اپنے عمل کی بدولت سب کو بھا جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر کچھ اداکار سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے اذان کے وقت خاموش رہ کر سب کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔

لیکن دوسری جانب کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ اذان کے خلاف بولنے پر تنقید زد میں آ گئے۔

بگ باس کے اداکار کرن سنگھ اسٹیج پر موجود تھے اور اظہار خیال ہی کر رہے تھے، کہ اچانک اذان کی آواز گونجنے لگی، جسے سن کر اداکار فورا چپ ہو گئے اور دیگر کو بھی اذان کی وجہ سے رکنے کو کہا۔ کرن کے اس عمل نے بھارت سمیت پاکستان میں بھی خوب توجہ سمیٹی تھی۔

دوسری جانب اداکارہ اور بگ باس اسٹار شہناز گل نے بھی اس وقت خوب تعریفیں سمیٹی، جب اسٹیج پر وہ گانا گا رہی تھیں، لیکن اذان کے احترام میں اچانک خاموش ہو گئیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ سلمان خان بھی اذان کے وقت خاموشی اختیار کر چکے ہیں، اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی اذان کے وقت کو بہترین وقت قرار دے چکی ہیں۔

جبکہ اس کے برعکس گولکار سونو نگم ہیں، جو کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز کو بند کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں، ان کا موقف ہے کہ اس سے ماحول میں نائز پالیوشن ہوتی ہے۔ جبکہ حال ہی میں سونو نگم پر حملہ بھی ہوا ہے، جس کے باعث ان کی ٹانگ بھی ٹوٹ چکی ہے، تاہم یہ حملہ شیو سینا کی جانب سے کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More