شوہر نواز نے رات 12 بجے گھر سے باہر نکال دیا، بچے سڑک پر رو رہے ۔۔ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے غمزدہ حالت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا بڑے انکشاف کر دیے

ہماری ویب  |  Mar 04, 2023

میاں بیوی سائیکل کے 2 پہیوں کی طرح ہوتے ہیں۔ مگر اس رشتے میں زرا سی تلخی گھر کو تباہ کر دیتی ہے۔ بالکل ایسا ہی ہوا بھارت مے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان۔ اس وقت ان کی بیوی عالیہ کا ویڈیو بیان خوب وائرل ہو رہا ہے۔

جس میں وہ صاف کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں کہ انہیں شوہر نواز الدین نے گھر سے نکال دیا ہے ۔ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ بچوں پر بھی ظلم کیا اور کہا کہ انہیں بھی اپنے ساتھ لے جاؤ۔ اب سے تم سب کیلئے اس بنگلے کے دروازے بند ہیں۔ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ میں عورت ذات بچوں سمیت رات کے 12 بجے کہاں جاؤں۔

کس سے کہوں مدد کو جبکہ میرے پاس خود اس وقت صرف جیب میں 81 روپے ہیں۔ یہی نہیں اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ نواز معلوم نہیں تم ایسا کیوں کر رہے ہو لیکن اتنا بتا دیتی ہوں کہ میں تمہیں کبھی معاف نہیں کروں گی اور تمہیں زراسا بھی خیال نہیں آ رہا ہے کہ ہماری بیٹی اور بیٹا کس طرح بنگلے کے دروازے پر کھڑے رو رہے ہیں۔

مزید یہ کہ اس ویڈیو کے بعد انہوں نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کسی عزیز کے گھر ٹھری ہوئی ہیں جبکہ نواز الدین نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے اپنے ہی بچوں کو گھر سے نکالا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے دونوں کے درمیان کچھ تلخی چل رہی ہے اور بیوی عالیہ کی جانب سے بچے چھیننے کا الزام بھی شوہر پرعائد کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More