شوہر کے مرنے کے بعد تو آپ کو گھر پر عدت میں بیٹھنا چاہیے ۔۔ حنا خواجہ ڈرامے کے لیے باہر نکل پڑیں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

ہماری ویب  |  Mar 03, 2023

اداکارہ حنا خواجہ کے شوہر روجر بیات کا انتقال 5 جنوری 2023 کو ہوا تھا اور اس حساب سے ان کی عدت کا وقت اپریل یا مارچ کے درمیان میں مکمل ہونا تھا۔ لیکن یہ اپنے نئے آنے والے ڈرامے کی شوٹ پر نکل گئیں جس کی تصویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حنا نے اپنے ہیئر سٹائلسٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی تو کسی صارف نے لکھا آپ کا شوہر مرگیا آپ کو تو اس وقت گھر میں عدت کرنی چاہیے، باہر کیا کر رہی ہیں۔ کسی نے لکھا شوہر کو مرے وقت نہیں گزرا یہ باہر نکل پڑیں۔ وہیں ایسے ہزاروں صارفین بھی ہیں جنہوں نے حنا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائیں کیں، ان کو سراہا۔

ایک صارف کے جواب میں حنا نے لکھا کہ پہلے تحقیق کریں اور پھر بولا کریں آپ کو اپنا جواب خود مل جائے گا۔ اس پوسٹ کے کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا کہ کوئی نہیں جانتا کس نے کتنی تکلیف میں وقت گزارا، ہمیں ایک دوسرے کا احساس کرنا چاہیے یہ نہیں کہ تنقیدی نشتر برسائے جائیں جسکے جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ جزاک اللہُ خیرا! جو احساس کرے وہی سب سے زیادہ نیک انسان ہوتا ہے ورنہ لوگوں کو صرف بولنے سے مطلب ہوتا ہے۔

مینوپاز میں عدت نہیں ہوتی؟

کچھ لوگوں نے کمنٹس میں لکھا کہ شاید اداکارہ مینوپاز کا شکار ہیں اس لیے وہ عدت سے اُٹھ چکیں ۔۔ جبکہ مینوپاز میں بھی عدت کا دورانیہ کم سے کم 3 ماہ ہے۔ لیکن اگر کوئی مجبوری یا کمانے والا کوئی دوسرا سہارا نہ ہو تو عورت کو نکلنے کا حکم ہے۔

معاشرتی ذمہ داری

ہمیں کسی کی بھی ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کوئی نہیں جانتا کس کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔ بحیثیت ذمہ دار معاشرہ ہمیں بیواؤں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More