بابر گرمی سے پریشان ہو گئے تو سرفراز کا بیٹا پانی لے آیا مگر ۔۔ کراچی میں مہمان بابر اعظم کا خیال عبد اللہ نے کیسا رکھا؟ پیار بھری ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 20, 2023

بچے کا عمل ہی اس کی تربیت کا ثبوت دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب سرفراز احمد کے بیٹے کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس نے صارفین کا دل جیت لیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ کراچی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیٹر میچ سے پہلے پریکٹس کر رہی تھی تو وہاں بابر اعظم کا بھی پریکٹس کیلئے وہاں آنا ہوا۔ اب بابر اور سرفراز خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے۔

ابھی 5 منٹ بھی نہ گزرے تھے کہ سرفراز احمد کا بیٹا عبداللہ بھاگتا ہوا آیا اور پشاور زلمی کے کپتان کو پانی کی بوتل تھما دی جسے کنگ بابر نے پی لیا۔ اس عمل کے بعد بہت سے کھلاڑی دونوں ٹیموں کے وہاں آئے اور عبد اللہ کو پیار کرنے لگے۔ اس کے علاوہ کھیل کے مکدان سے پہلے ایک بڑی خبر یہ سامنے آئی تھی۔

کہ کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عامر ملتان کیخلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں انجری ہو گئی ہے اس انجری کا علاج بھی اب کراچی میں ہی ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More