آج تک ان کی زندگی کی تلخ حقیقت کو نہیں جانتی تھی ۔۔ شادی کے سالوں بعد وسیم اکرم کے کس عمل نے بیوی کو ان کا گرویدہ کر دیا؟

ہماری ویب  |  Sep 14, 2022

میرے شوہر کی کتاب دھماکہ خیز ثابت ہو گی۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں مشہور سابق کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ کے۔ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کی کتاب کا مین ٹائٹل پیج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کی وجہ سے مجھے شوہر سے دوبارہ محبت ہو گئی ہے۔

اور تو اور اس کتاب میں وسیم اکرم کی زندگی کے بارے میں بہت سے ایسی باتیں لکھی ہوئی ہیں جن کے بارے میں نہیں جانتی ہوں۔ اور میں جانتی ہوں کہ تلخ حقیقت کو کاغذ پر لکھنا کتنا مشکل تھا اور ایک بیوی کے طور پر یہ میرے لیے پڑھنا بھی بہت بڑا تھا۔ اہلیہ وسیم اکرم نے یہ بھی بتایا کہ یہ کتاب اسی سال نومبر میں مارکیٹس میں آئے گی۔

اس کے علاوہ آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ اس کتاب میں وسیم اکرم نے میچ فکسنگ اور دیگر شخصیات سے متعلق سنگین انکشافات کیے ہیں جبکہ اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا کیونکہ ابھی تو یہ کتاب انگریزی زبان میں شائع ہو گی جسے لکھا بھی ایک مشہور انگریز لکھاری نے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More