اللہ جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، یہ مشہور کہاوت تو آپ نے سنی ہی ہو گی۔ آج کی جیتی جاگتی مثال ہم آپکو دینے جا رہے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک پاکستانی جو متحدہ عرب امارات میں ویٹر کی نوکری کرتا ہے۔
اور یہ نوکری کرتے ہوئے اسے 4 سال ہو گئے ہیں لیکن اب ایک دن اس کا دوسرے گولڈن سمر قرعہ اندازی میں 1 کلو گرام سونا انعام کے طور پر نکل آیا ہے۔ ویٹر کا کام کرنے والے کیلئے تو یہ ایسے ہے جیسے سونے کی کان مل گئی ہو۔
سید نامی یہ 28 سالہ شخص کہتے ہیں کہ جب میں نے اسکرین پر اپنا نام دیکھا تو آنکھوں پر یقین نہ ہوک اور یہی بات جب والدین کو پاکستان میں بتائی تو وہ سمجھے کہ میں کوئی بہت ہی خطرناک والا مذاق کر رہا ہوں ان کے ساتھ ۔
تاہم جب انہیں پانے نام کے ساتھ اسکرین شاٹ بھجا تو انہیں بھی یقین آگیا اور ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ یہی نہیں سید کی اگلے سال جنوری میں شادی ہے اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تو منگنی ہوئی ہے ہے میری ، ویسے میں اس ڈھیر سارے سونے کو شادی کا ایڈوانس گفٹ سمجھتا ہوں۔