کتے کی طرح ہماری طرف کھانا اچھالتے ہیں ۔۔ سیلاب سے پریشان قوم کی بیٹی نے ایسے الفاظ کہے جو پتھر دل کو بھی رولا دے

ہماری ویب  |  Sep 07, 2022

ملک پاکستان کے رہنے والے اس وقت سیلاب کی تباہ کاریوں سے پریشان ہیں تو دوسری طرف قوم کی اس بیٹی نے تو پتھر سے پتھر دل افراد کو بھی رونے پر مجبور کر دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک مقامی رپورٹر نے بچوں کے گروہ میں موجود ایک بچی سے کھانے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں معصوم بچی کہتی ہے کہ ہم کوئی بکتے تو نہیں ہیں جو ہمیں یوں کھانا پھینک کر دیتے ہیں۔

انسان ہیں ہم اور یوں تو کوئی کسی کتے کے ساتھ بھی نہیں کرتا اور تو اور اس بچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں جو امداد کی صورت میں کپڑے دیے جاتے ہیں وہ بھی یوں ہی دیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس سے پہلے بھی کئی ایک ویڈیو سامنے آئی ہیں جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سیلاب متاثرین کو دو وقت کی روٹی کیلئے کتنی محنت کرنی پڑ رہی ہے۔

جیسا کہ کبھی تو سیلاب متاثرین نے سامان بٹنے کا انتظار ہی نہ کیا اور ٹرک پر سے سارا سامان لوٹ لیا تو دوسری طرف کوئی طاقتور شخص منرل واٹر سے اپنے جوتے صاف کرتا نظر آیا۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں پاک فوج اور دیگر فلاحی تنظیمیں متاثرین کی فلاح و بہبود کیلئے دن و رات کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More