والد رات گئے اپنے معصوم بچے کا ہاتھ تھامے بیٹھا ہے۔ یہ تصویر نہیں بلکہ ایک ایسے باپ کی کہانی ہے جسے سننے کی بعد ہر بچے کی آنکھ میں آنسو ضرور آ جائیں گے کہ کیسے والد اپنے اولاد کیلئے اپنا سکھ چین داؤ پر لگا دیتا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک فرد نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں باپ کے اپنے اولاد کیلئے جذبات صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رات کے ڈیڑھ بجے بھی مجبور باپ بیٹے کا ہاتھ تھامے بیٹھا ہے کہ کہیں اس کا بیٹا اٹھ نہ جائے اور پریشان نہ ہو۔ لیکن حقیقت میں تو ان کا بیٹا کسی بیماری کی وجہ سے 18 دن سے بے ہوش ہے۔
تو یہ والد بھی 18 دن سے یوں ہے بیٹے کے پاس بیٹھا ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ والد کا شفقت بھرا ہاتھ سر پر ہو تو انسان کی زندگی پھولوں سے بھرے کسی گارڈن سے کم نہیں ہوتی۔ اور یہاں اگر یہ کہا جائے تو بیجا نہ ہو گا کہ والد کے سر پر اولاد شہزادوں کی طرح زندگی گزارتی ہے۔