ٹک ٹاک پر سائبر حملہ۔۔ کتنے صارفین کا ڈیٹا چوری، کیا آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 06, 2022

بیجنگ:ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک پر سائبر حملے میں ایک ارب کے قریب صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا، چوری شدہ مواد کے غلط استعمال کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

سائبر سیکورٹی محققین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو ہیک کیے جانے کی ایک کوشش میں ایک ارب لوگوں کا ڈیٹا سامنے آنے کا امکان ہے۔

ٹک ٹاک کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق رپورٹس پہلے مشہور ہیکنگ فورم پر سامنے آئیں۔ ہیکرز نے ایک غیر محفوظ سرور میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا جس میں ٹِک ٹاک صارفین کی ذاتی معلومات موجود تھیں۔

رپورٹس کی تصدیق اس وقت ہوئی جب مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹِک ٹاک کی اینڈرائیڈ ایپ کی کمزور سیکورٹی کے متعلق انتباہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ حملہ آور ایک لنک کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔

مبینہ ہیکروں نے دعویٰ کیا کہ انہیں ٹک ٹاک صارفین کے تقریباً 34 جی بی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔ مزید بتایا کہ تقریباً 1.37 ارب اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کیا ہے، ان اکاؤنٹس کا تعلق دنیا بھر سے ہے، اس ڈیٹا میں بڑی مقدار میں کم عمر لوگوں کا مواد موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More