سیلاب اپنے ساتھ لوگوں کے ارمان بہا لے گیا مگر ایسے میں ایک خاندان کو بہت بڑی خوشخبری ملی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ صبح 6 بجے کے وقت سندھ کے سیلاب زدگان میں سے ایک خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ کیمپ حکومت سندھ کے تعاون سے فلاحی تنظیم پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشیٹیو( پی پی ایچ آئی) ضلع عمر کوٹ میں 24 گھنٹےعوام کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے لگایا گیا ہے۔ جہاں اس وقت 8 ہزار سیلاب سے متاثرہ لوگ پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ اس کیمپ میں پیدا ہونے والی یہ پہلی بچی ہے۔
آخر میں آپکو یہ بتاتے چلیں کہ اس کیمپ میں ایمرجنسی، او پی ڈی، خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی صحت، میٹرنٹی، الٹراساؤنڈ سروسز، زنانہ و مردانہ وارڈز، ملیریا کے علاج کے ساتھ ایمبولینس سروس اور ویکسی نیشن پوائنٹ جیسی بہترین سہولیات موجود ہیں۔