زندگی موت کا انسان کو کچھ معلوم نہیں مگر جب انسان دنیا سے جانے والا ہوتا ہے تو کئی مرتبہ ایسی باتیں کر جاتا ہے جو زندگی بھر یاد رہتی ہیں۔ تو بالکل ایسا ہی آج ہم آپکو ایک مشہور مذہی شخصیت جنید جمشید کے بارے میں بھی بتانے جا رہے ہیں۔
مولانا طارق جمیل صاحب اپنی ایک ویڈیو میں کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ جنید تو 52 سال کی عمر میں دنیا سے چلا گیا پر میں جب جمعہ کے دن اس کے گھر گیا تو ان کی اہلیہ نے کہا کہ، مجھے سے وہ کہتے تھے کہ تم بچوں کی شادیاں جلد کر لو، میرے پاس وقت تھوڑا ہے اور مجھ سے ناراض نہ ہونا کیونکہ میں نے اپنے لیے شہادت مانگی ہے۔
یہی نہیں مجھے لگتا ہے بس میری عمر اتنی ہی ہو گی اور میرے جانے کے بعد ہمارے بچے اور سہیل بھائی آپ سب کا خیال رکھیں گے بس تم پریشان نہ ہونا اللہ پاک آپکی حفاظت کرے گا۔
تو اس پر ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ آپ کے والد 80 سال کی عمر میں، والدہ 75 سال کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے تو آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔
تو بس پھر جنید جمشید صاحب کی یہ خواہش اللہ پاک نے پوری کر دی اور یہ پہلے امریکا سے انگلینڈ، انگلینڈ سے کراچی پھر کراچی سے لاہور اور بعد میں چترال کی طرف روانہ ہو گئے اور بس یہی انکا آخری سفر تھا۔