پاکستان میں یوں تو وقت کے ساتھ ساتھ کئی روایات دم توڑتی جارہی ہیں جن میں سے ایک روایت کارڈز کی ہے، ماضی میں لوگ شادی کارڈز پر خوبصورت تحاریر لکھتے تھے اور بعض لوگوں کے شادی کے کارڈز پر ایسی تحاریر ہوتی ہیں جنہیں پڑھ کر بے ساختہ ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔
پاکستان میں ماضی میں عید تہوار اور شادی کے موقع پر لوگ خاص طور پر اپنے پیاروں کو کارڈز بھجوایا کرتے تھے اور ڈاک کے ذریعے بھیجے جانیوالے کارڈز کے جواب کا بے صبری سے انتظار کیا جاتا تھا ۔
شادی کے موقع پر خصوصی طور پر کارڈز منتخب کئے جاتے تھے اور ان پر خوبصورت اشعار، عبارات اور پیغام لکھوائے جاتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ روایات دم توڑ رہی ہیں۔
چند سال قبل شادی سے کئی ہفتے پہلے شادی کارڈز چھپوائے جاتے اور دور دراز شہروں اور بیرون ممالک میں مقیم عزیزوں کو بھجوائے جاتے تاکہ وہ وقت پر شادی میں شریک ہوسکیں۔
شادی کارڈز پر خاص عزیزوں کے نام بھی لکھے جاتے تھے اور رشتے دار خاص طور پر کارڈ کا انتظار کرتے تھے لیکن آج مختلف سوشل میڈیا اپیس کے ذریعے شادی جیسے خاص موقع پربھی لوگ ایک پیغام لکھ کر سیکڑوں لوگوں کو بھجوادیتے ہیں۔
آج بھی شادی کارڈز بھیجنے کی روایت گوکہ کافی حد تک کم لیکن موجود ضرور ہے اور لوگ شادی کارڈز پر کیسی کیسی باتیں لکھتے ہیں آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔