گندگی سے بیماریاں پھوٹ پڑیں اور ڈینگی پھیلنے لگا ۔۔ عوام ڈینگی سے بچنے کیلئے کون سی 2 چیزیں استعمال کرکے خود کو بچا سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 02, 2022

کراچی:شہر میں شدید بارشوں کے بعد گندگی کی وجہ سے وبائی امراض میں اضافہ ہونے لگا، ڈینگی کے کیسز میں بھی تیزی آگئی۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جبکہ سندھ بھر میں بھی کراچی سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 73 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 66 کا تعلق کراچی سے ہے۔ضلع وسطی میں 27 ، ضلع شرقی 15، ضلع جنوبی 13، ضلع ملیر 4 ، ضلع کورنگی 3 ، ضلع غربی 3 ، کیماڑی میں 3 اور ضلع ملیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے کہاکہ رواں ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1200 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ بھر میں 2 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث متاثرین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یکم جولائی تا 30 اگست کے دوران مجموعی طور پر 249 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ڈائریا کے شکار 93 ہزار 73 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ پیچش کے 13 ہزار 567 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملیریا کے 3 ہزار 9 مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ 34 ہزار 944 مشتبہ کیسز سامنے آئے اور 343 افراد میں ڈینگی مثبت پایا گیا۔

93ہزار 523 افراد میں جلد کی بیماریاں سامنے آئیں جبکہ 19 ہزار 179 افراد آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوئے۔

سانپ کے کاٹنے کے 93 جبکہ سگ گزیدگی کے 523 کیسز رپورٹ ہوئے البتہ مجموعی طور پر اب تک 4 لاکھ 68 ہزار 897 فراد کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے، عوام وبائی امراض اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھیں، پانی ابال کر استعمال کریں، مچھر اور مکھیوں کو گھر سے دور رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More