کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ کراچی پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں دستی بم حملہ جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقعے پر ہی شہید ہو گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دستی بم اسلحہ خانے(کوت) میں رکھا ہوا تھا جہاں پر یہ پھٹ گیا۔
دھماکے میں شہید ہونے والے 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد، 45 سالہ صابر شہید جبکہ کوت انچارج سب انسپکٹر سعید اور کانسٹیبل علی گوہر زخمی ہو گئے۔
افسوسناک واقعے پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔