اہم نکات:
مستونگ میں نامعلوم افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار جان سے گئے
یہ ضیا کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: ندیم افضل چن کی ن لیگ پر تنقید
اسلام آباد میں عوامی سہولت کے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
وزیر خزانہ کا ترقی پذیر ملکوں کے درمیان وسیع تر مالیاتی تعاون پر زور
مائنز اینڈ منرل بل کا اختیار نہ وفاقی حکومت کو دیا نہ دیں گے: علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جس نے مائنز اینڈ منرل بل کو پڑھا وہ ثابت کر دے کہ ہم نے وفاقی حکومت کو یا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کو اختیار دیا ہے۔ یہ سب مفروضے ہیں۔‘بدھ کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’کچھ معاملات پر پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے۔ نہ ہم نے کسی کو اختیار دیا ہے، نہ کوئی لے سکتا ہے اور نہ ہی دیں گے۔‘حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھیں۔مستونگ میں نامعلوم افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار جان سے گئےبلوچستان کے ضلع مستونگ کے مضافات میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کے سکیورٹی پر معمور لیویز فورس کے اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے دو لیویز اہلکار جان سے گئے۔ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق بدھ کو فائرنگ کا یہ واقعہ تیری کے علاقے میں پیش آیا جب ٹیم علاقے میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے گئی۔ اس واقعے کے بعد ضلع میں پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے۔ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ صوبائی حکومت پولیو مہم کو کسی صورت سبوتاژ ہونے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ اقدامات کو مزید موثر بناتے ہوئے صوبہ بھر پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو بہتر کیا جارہا ہے۔یہ ضیا کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: ندیم افضل چن کی ن لیگ پر تنقیدپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے سندھ میں نہریں نکالنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ پنجاب کا مقدمہ لڑنے کی بات کرتے ہیں اور اس کے وارث ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن آپ نے اربوں روپے کی جائیدادیں بیچ دیں۔‘اسلام آباد میں چوہدری منظور کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’آپ خریدار ہو سکتے ہیں لیکن وارث نہیں ہو سکتے۔ آپ ضیا کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں ہو سکتے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہم آپ کے نہیں اس ملک کے نظام کے اتحادی ہیں کیونکہ ہم ملک کو بچانا چاہتے ہیں۔‘چوہدری منظور نے کہا کہ سندھ کا پانی چھین کر کسی اور کو دیں، یہ نہیں ہو سکتا۔اسلام آباد میں عوامی سہولت کے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں لوگوں کو سہولت دینے کے لیے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔بدھ کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں عوامی سہولت کے متعدد منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ اور اس میں مزید دو لینز کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ فیصل چوک کے مقام پر 2+2 لینز پر مشتمل انڈر پاس کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں بلیو ایریا میں تعمیر شدہ پارکنگ پلازہ کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لیے جگہوں کی نشاندہی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔پاکستان میں اقلیتیں برابر کے حقوق رکھتی ہیں: وفاقی وزیر مذہبی اموروزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں برابر کے حقوق اور مکمل آزادی سے مستفید ہو رہی ہیں۔ وہ بدھ کو اسلام آباد میں مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کے زیر اہتمام پاکستانی ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کی سرکاری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اس کے تمام شہریوں کو آئین میں دیے گئے ہر سہولت سے فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی واضح نمائندگی موجود ہے۔ وزیر خزانہ کا ترقی پذیر ملکوں کے درمیان وسیع تر مالیاتی تعاون پر زوروزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی چیلنجوں سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ملکوں کے درمیان وسیع تر مالیاتی اور تکنیکی تعاون پر زور دیا ہے۔وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے اجلاسوں کے موقع پر واشنگٹن میں گروپ 24 کے رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے بینکاری نظام کے استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بدولت پاکستان میں اقتصادی استحکام کے حصول کواجاگرکیا۔انہوں نے سرمایہ کاری اور تجارتی بہائو میں اضافے کے لیے علاقائی تجارتی راہداریوں، بہتررابطوں اور ترقی پذیرملکو ں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔سپریم کورٹ میں جاسوسی کے آلات نہیں لگائے گئے، اعلامیہسپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر جاسوسی کے آلات لگنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کے چیمبر سے کسی بھی قسم کے آلے کی برآمدگی کی خبر غلط ہے،بدھ کو سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ جھوٹی خبر کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ جج کے چیمبر میں کسی بھی قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔فیض آباد احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائداسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔فرد جرم فیصل جاوید، واثق قیوم عباسی، عامر محمود کیانی اور دیگر پر عائد کی گئی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے دوران فیض آباد کے مقام پر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت میں فرد جرم عائد کی گئی۔