بارش کے متوالے تو آج کل کافی خوش ہیں لیکن ایسے شہری جنھیں روز باہر نکل کر نوکری کرنی پڑتی ہے ان کے لئے یہ موسم وبال جان سے کم نہیں۔ ابھی کراچی حالیہ بارشوں سے ہی نہیں سنبھلا تھا کہ محکمہ موسمیات نے نئی پیشن گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں 5 اگست سے بارش کا نیا سسٹم داخل ہورہا ہے جس کی شدت سے کراچی سمیت سندھ کے باقی حصوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4 اگست کی رات سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون کی ہوائیں داخل ہوں گی جس کے بعد 5 سے 9 اگست تک سندھ بھر میں تیز بارشیں ہوں گی۔
شہری حفاظتی اقدامات کرلیں
یہ صورتحال کراچی کے لئے کافی خطرناک بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ گزشتہ بارشوں سے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ اربن فلڈنگ کی تنبیہہ کے بعد شہریوں سے درخواست سے ہے بارش سے متعلق حفاظتی تدابیر اختیار کرلیں۔