آج پاکستان بڑے اثاثے سے محروم ہوگیا۔ گذشتہ روز پاک فوج کا لاپتہ طیارے کا ملبہ آج بلوچستان سے ملنے کی تصدیق ہوئی جس میں کورکمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے، شہداء میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد بھی شامل ہیں۔ شہید ہونے والوں میں مزید چار جوان افسران بھی شامل ہیں۔ وطن کے بیٹے بلوچستان میں خطرناک سیلابی صورتحال میں پھنسے عوام کی امداد کی غرض سے گئے تھے مگر اللہ کو پیارے ہوگئے۔
لیفٹینینٹ جنرل سرفراز علی کی خدمات کو ہمیشہ یاد اور ان کے پیغام کو ہمیشہ یاد رکھے جائے گا۔اس وقت سوشل میڈیا پر جنرل سرفراز کے آخری پیغام کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
وہ اپنے آخری ویڈیو پیغام میں پاک فوج کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہتے ہیں کہ لا ااینڈ آرڈر اونرشپ کی ذمہ داری آپ ہی کی ہے اور جس طرح سے آُ کام کر رہے ہیں، جس طرح سے آپ اپنی شہادتیں دے رہے ہیں جس طرح آپ اپنی قربانیاں دے رہے ہیں وہ بے مثال ہیں۔
کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا کہنا تھا کہ اس میں میں آپ کو یقین دلانا چاہوں گا کہ اس میں پاک فوج اور ایف سے اہلکار ہیں وہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اللہ پاک آپ کو کامیاب کر ے اور آپ کی قربانیاں قبول فرمائے۔
ویڈیو آپ لوگ بھی دیکھیں۔